لاہور(ممتاز نیوز)پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ پاک فوج نے ہرآفت ،مصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کی مدد اور خدمت کی،امن وامان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے میں فوج نے اہم کردارادا کیا اور قربانیاں دیں، سانحہ لسبیلہ کے شہدا کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے،
سیاستدان مصلحتوں کو نظر انداز کر کے فوج ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں،اتوارکواپنے پیغام میں چوہدری شجاعت حسین کاکہناتھاکہ ہر چیز برداشت کی جاسکتی ہے لیکن فوج کے خلاف پروپیگنڈہ مہم ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہےسیاستدان سیاسی معاملات اور مصلحتیں پس پشت رکھ کر پروپیگنڈہ مہم کوناکام بنائیں اور فوج کی مکمل سپورٹ کریں









