اسلام آباد(نیوزڈیسک) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے کہا ہے کہ انتخابات میں پیسے کے عمل دخل کوکم کرنے کیلئے قانون کو موثر بنایا جائے۔
فافن نے اپنے رپورٹ میں تجویز دی ہے کہ الیکشنز ایکٹ، 2017 میں اخراجات کوکم کرنے کیلئے موجود دفعات ناکافی ہیں، سیاسی جماعتیں انتخابات میں پیسے کے استعمال کے متعلق اصلاحات پراتفاقِ رائے پیداکریں۔
رپورٹ کے مطابق سیاست میں پیسے کے استعمال سے متعلق سخت قانونی ضوابط متعارف کرائے جائیں کیونکہ پیسے کی وجہ سے اکثریتی آبادی الیکشن لڑنے کے حق سےعملی طور پرمحروم ہے۔
اکثریتی آبادی الیکشن لڑنے کے حق سے عملی طور پرمحروم ہے،فافن








