بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کی پہلی ترجیح ملک کی معیشت کو مستحکم کرنا ہے،احسن اقبال

شکرگڑھ (نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت کی پہلی ترجیح ملک کی معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔شکرگڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مردم شماری کا عمل شروع ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں خصوصاً صوبہ سندھ کا موقف ہے کہ اگلا الیکشن نئی مردم شماری کے تحت ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری فروری میں مکمل ہوگی الیکشن کمیشن 4 مہینے میں نئی حلقہ بندیاں کر سکتا ہے، حکومت معیشت کی بہتری اور الیکشن کےآئینی تقاضے پورے کرنے کے لئے مدت پوری کرے گی اور اگر فوری الیکشن میں گئے تو اگلے 4 ماہ ملک میں بے یقینی آجائے گی۔