نامور گلوکار اور سیاستدان جواد احمد نے ایک مرتبہ پھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
جواد احمد نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ‘عمران خان جیسا منافق ہمیں امام حسینؓ اوریزید کے قصے سنانا بند کرے، امام حسینؓ غریب اور کمزور لوگوں کے لیے کھڑے ہوئے تھے جبکہ عمران خان اپنی کرسی کے لیے ملک میں فساد پھیلارہاہے’۔
عمران خان جیسامنافق ہمیں امام حسین رضی اوریزیدکےقصےسنانابندکرے۔
حسین غریب اورکمزورلوگوں کےلۓکھڑےہوۓتھے،عمران اپنی کرسی کےلۓملک میں فسادپھیلارہاہے۔
حسین اپنےبچوں کےساتھ یزیدی فوج سےلڑےتھے۔عمران اپنےبچےیہودیوں کےگھررکھ کرخوداسلام کےنام پرپاکستانیوں کےبچوں کوآپس میں لڑوارہاہے۔
— Jawad Ahmad (@jawadahmadone) August 9, 2022
گلوکار نے مزید کہا کہ ‘حسینؓ اپنے بچوں کے ساتھ یزیدی فوج سے لڑےتھے، عمران اپنے بچے یہودیوں کےگھر رکھ کر خود اسلام کے نام پر پاکستانیوں کے بچوں کو آپس میں لڑوا رہا ہے’۔
اپنی ایک اور ٹوئٹ میں جواد احمد کا کہنا تھا جب فوج کہتی ہےکہ ہم نیوٹرل ہیں تو عمران خان آئینی طریقے سے اپنے اقتدار کے جانےکے بعد فوج کو کہتا ہےکہ نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے یعنی وہ چاہتا ہے کہ فوج سیاست میں اس کے لیے آئے’۔
جب فوج کہتی ہےکہ ہم نیوٹرل ہیں توعمران آئینی طریقےسےاپنےاقتدارکےجانےکےبعدفوج کوکہتاہےکہ نیوٹرل توجانورہوتاہےیعنی وہ چاہتاہےکہ فوج سیاست میں اسکےلۓآۓ۔
اب جب فوج نےجنرل فیض حمیدکوپشاورسےبہاولپورلگایاہےتوPTIاس بات کوسیاسی بنارہی ہے۔عمران اپنی کرسی کےلۓملک میں مسلسل انتشارچاہتاہے۔
— Jawad Ahmad (@jawadahmadone) August 9, 2022
گلوکار کے مطابق اب جب فوج نے جنرل فیض حمیدکوپشاور سے بہاولپور لگایا ہے تو پی ٹی آئی اس بات کو سیاسی بنا رہی ہے، عمران خان اپنی کرسی کے لیے ملک میں مسلسل انتشار چاہتا ہے۔









