اسلام آباد(ممتاز نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نےپرامن یوم عاشورہ پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزارت داخلہ، صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ عاشورہ پرامن ماحول میں منعقد ہوا اور کوئی نا خوشگوار واقعہ نہیں ہوا.پولیس، رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے افسران اور جوانوں کو شاباش دیتا ہوں،دن رات سخت گرمی اور مشکل حالات میں عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنے والی پولیس کو خاص طور پر شاباش دیتا ہوں،اس دن رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے نوجوانوں کی بھی تحسین کرتا ہوں،آپ سب کے ٹیم ورک سے ہی پرامن انداز میں یہ دن مکمل ہوا ہے، آپ سب پر فخر ہے
وزیراعظم شہباز شریف کاپرامن یوم عاشورہ پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزارت داخلہ، صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو خراج تحسین








