بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کشمیر میں شہید شیخ عبدالعزیز الحاق پاکستان کی ایک علامت تھے ، پاکستان ان کی رگ رگ میں بسا ہوا تھا ،محترمہ فریدہ بہن جی

سرینگر ( ممتاز نیوز جموں و کشمیر ماس موومنٹ کی سربراہ اور کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنماءمحترمہ فریدہ بہن جی نے تحریک آزادی کشمیر کے ممتاز رہنماءشیخ عبدالعزکو ان کے یوم شہادت پرشاندار الفاظ میں خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید کا کارروان رکا نہیں ،جس مقصد اور مشن کےلئے شہید نے اپنی جان قربان کردی وہ منزل کے حصول تک جاری رہے گا،شہیدشیخ عبدالعزیز کی چودھویں برسی پر اپنے پیغام میں فریدہ بہن جی نے کہاکہ شہید تحریک آزادی کشمیر کے رور رواں تھے، انہوں نے جدوجہد کشمیر میں نمایاں خدمات انجام دیں ،ان کی زندگی کشمیریوں کے لئے جدوجہد میں گزری، انہوں نے کہاکہ کشمیر میں شہید شیخ عبدالعزیز الحاق پاکستان کی ایک علامت تھے ، پاکستان ان کی رگ رگ میں بسا ہوا تھا ، پاکستان سے محبت ان کی انتہا تھی جب وہ پہلی دفعہ پاکستان کا دورہ کرنے کے لئے گئے تو وہ پاک سرزمین پر اپنا پاوں رکھتے ہی سربہ سجود ہوگئے تھے اور پاک سرزمین کو چوماتھا جس کی سزاءانہوں نے پاکستان سے واپسی پر کاٹی بھارتی قابض انتظامیہ نے ا ن کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرایا،انہیں کئی دفعہ بھارت نے قید رکھا ان پر ظلم وتشدد کے پہاڑ توڑے گئے لیکن ان کے حوصلے میں کوئی کمی نہیں آئی اور ڈٹ کر بھارتی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا ،اور کشمیر کی تحریک آزادی کے کاررواں کو آگے لے جاتے گئے ، جس میں انہو ں نے کبھی اپنے جان کی پرواہ نہیں کی جب ہند و بلو ائیوں نے کشمیر کو بھارت اور دنیا کے ساتھ ملانے والی سرینگر جموں شاہراہ بند کرنے کی دھمکی دی تو شہید عظیمت نے پاکستان کے ساتھ ملانے و الے راستے سرینگر مظفرآباد روڈ کو کھولنے کااعلان کیا اور قابض بھارتی فوج نے کارروان مظفرآباد کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کرکے دیگر سو سے زائد افراد سمیت شیخ عبدالعزیز کو شہید کردیا اس طرح انہوں نے اپنے مشن میں کامیابی حاصل کرکے اپنی جان نچھاور کردیںاور شہید عظمیت کا مقام حاصل کرگئے ،حریت رہنماءنے کہا کہ شیخ عبد العز یز کی قربا نیاں تحریک آزادی کشمیر کا ایک روش باب ہیں اور وہ ہمیشہ کشمیریوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے ،فریدہ بہن جی نے کہاکہ شہید نے جس مقصد اور مشن کے لئے اپنی جان کی قربانی دی وہ کاررواں ابھی جاری ہے اور منزل کے حصول تک یہ کاررواں جاری رہے گا ، انہو ں نے کہا کہ بھارتی بربریت اور ریاستی دہشت گردی اب کشمیریوں کی جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتی ،کشمیری اپنے مقصد کے حصول کے لئے پرعزم ہیں اور شہداءکے وارثین زندہ ہیں ،شہداءکی قربانیوں سے کسی کو بھی غداری کی اجازت نہیں دی جائے گی،انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ اپنی ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرزعمل ترک کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرے اور خطے میں پائیدارا من کے لئے کشمیری عوام کو اپنا حق خود ارادیت دلانے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر فوری عملدرآمد کرے۔علاوہ ازیں جموں وکشمیر ماس موومنٹ کے وفد نے مزار شہداءجاکر شیخ عبدالعزیر کی قبر پر حاضری دی اور وہاں فاتحہ خوانی کی ، وفد کی قیادت ماس موومنٹ کی چیرپرسن فریدہ بہن جی کے سیاسی مشیر محمد یاسین بٹ نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہداءکشمیر اور کشمیر کی آزادی کے لئے بھی خصوصی دعاءکی۔شہید کی برسی آج جمعرات کو منائی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔