اسلام آباد: فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار منیب بٹ پاکستانی معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل کے حق میں بول پڑے۔
منیب بٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت کی شوریٰ سے نکالے جانے پر ردِ عمل دیا ہے۔
منیب بٹ کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’مولانا مسلمانوں کے دل میں ہیں، تبلیغی جماعت سے تو نکال دیا، دل سے کیسے نکالیں گے‘۔
Maulana musalmano k dil me hain tablighi jamaat se tu nikaldiya dil se kaisey nikaleingey @realikramnasim https://t.co/I6TZJIjEBF
— Muneeb Butt (@muneeb_butt9) August 8, 2022
یاد رہے کہ حال ہی میں مولانا طارق جمیل نے ایک نجی میڈیا چینل پر انٹرویو کے دوران سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ’امریکی سازش‘ کے بیانیے کو سچ قرار دیتے ہوئے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کی تھی۔
اس بیان کے بعد ٹوئٹر پر اکرام اللّٰہ نامی ایک صارف کی جانب سے مولانا طارق جمیل کے حالیہ سیاسی بیان کے حوالے سے ایک دعویٰ کیا گیا تھا۔
صارف نے لکھا تھا کہ مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت کی شوریٰ سے نکال دیا گیا ہے اور موصوف پر تبلیغی جماعت کے اجتماعات میں ہر قسم کے درس و بیان پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
مولانا طارق جمیل کو تبلیغی جماعت کے شوری سے نکالا گیا ہے
اور موصوف پر ہر قسم کے تبلیغی جماعت کی اجتماعات میں بیان کرنے پر پابندی ہے
انکے کسی بھی فعل اور قول کو تبلیغی جماعت کے ساتھ نہ جوڑا جائے
کیونکہ انکا تبلیغی جماعت سے خارجہ کیا گیا ہے— Ikramullah Naseem (@realikramnasim) August 8, 2022
صارف کے مطابق تبلیغی جماعت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے کسی بھی فعل اور قول کو تبلیغی جماعت کے ساتھ نہ جوڑا جائے، کیوں کہ انہیں تبلیغی جماعت سے خارج کر دیا گیا ہے۔
مولانا طارق جمیل کا بیان سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی جنگ چِھڑ گئی ہے۔
متعدد سیاست دان و معروف شخصیات مولانا طارق جمیل کے خلاف تو کوئی حق میں ٹوئٹس کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ تاحال مولانا طارق جمیل کی جانب سے تبلیغی جماعت کی شوریٰ سے نکالے جانے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔









