ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت جان لیوا بیماری میں مبتلا ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئی ہیں، بیمار ہونے کے باوجود وہ اپنی فلم ایمرجنسی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
اداکارہ کنگنا کے پروڈکشن ہاؤس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کنگنا کے جسم میں خون کے سفید خلیوں کی تعداد کم ہے اور وہ تیز بخار میں مبتلا ہیں لیکن وہ بیمار ہونے کے باوجود کام کر رہی ہیں۔

کنگنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ جسم بیمار ہے روح نہیں۔
اس سے قبل کنگنا رناوت نے اپنے مداحوں کو ایک پیغام دے دیا تھا۔
انہوں نے انسٹا گرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کی ایک خفیہ پوسٹ میں مداحوں کے لئے لکھا تھا کہ جو لوگ آپ کی زندگی میں ولن بننا چاہتے ہیں، انہیں آپ کامیڈین بنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے کسی کی ذلت کے لیے جذبات کا استعمال کبھی پسند نہیں آیا، میں نے کسی بھی طرز کی ناکامی یا غیر منصفانہ سلوک پر دھونس دینا یا ان تجربات کے ذریعے خودی کو ٹھیس پہنچانے کو کبھی درست خیال نہیں کیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ خود کو کبھی بھی ان لوگوں کی نظر سے نہ دیکھیں، جو آپ کی تعریف نہیں کرتے بلکہ آپ پر تنقید کر کے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ آپ کی زندگی میں ولن بننا چاہتے ہیں، انہیں کامیڈین بنادیں، یہ ایک اچھی کہانی ہوگی اور اسے آپ خود ڈائریکٹ کریں گے۔









