اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے فیول پرائس ایڈجسمنٹ کے حوالے سے تفصيلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل نیازی حکومت کی متبادل انرجی پالیسی ناکام ہوگئی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت ملک بھر میں سولرانرجی کےحوالے سے اقدامات پر اعلیٰ سطح کے اجلاس ہوا، جس میں گزشتہ پونے 4 سال کے دوران بجلی منصوبوں کی تعمیر میں تعطل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نااہل نیازی حکومت کی متبادل انرجی پالیسی ناکام ہوگئی، پاليسی کےبعد اس شعبےمیں سرمایہ کاری بھی نہيں آئی۔
وزیراعظم نے بجلی منصوبوں کی تعمیر میں پونے 4 سال تعطل کے حوالے سے انکوائری کمیشن کی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کر دی، جب کہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کے حوالے سے بھي تفصيلی رپورٹ طلب کرلی۔
شہبازشریف نے کہا کہ درآمدی ایندھن سے مہنگی بجلی کے بجائے لوگوں کو سولر کا متبادل دیا جائے گا ، اس سے درآمدی ایندھن کا بل کم ہوگا اور کم لاگت ، ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ صارفین کو سولر سسٹم کی فراہمی کے دوران بلوچستان کو خصوصی ترجیح دی جائے ۔ وزیر اعظم نے ترجیحی بنیادوں پر سولرانرجی منصوبوں کی تکمیل کیلئے جلد جامع منصوبہ بندی کی ہدایات جاری کیں۔
وزیراعظم نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تفصيلی رپورٹ طلب کرلی








