بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

توقع تھی عمرا ن خان معافی مانگیں گے مگر انہوں نے شہبازگل کے بیانیے کی تصدیق کردی، راناثنااللہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہاہے کہ توقع تھی کہ عمرا ن خان ،شہبازگل کے بیان پر معافی مانگیں گے مگر انہوں نے شہبازگل کے بیانیے کی تصدیق کردی، شہبازگل کوبالکل قانون کے مطابق رکھاگیا ہے، عمران خان سے کوئی پوچھے آپ نے پونے چارسال میں کس کو صفائی کا موقع دیاتھا؟تحریک انصاف ملک بند کرنے کی صلاحت نہیں رکھتی ،اگر ایسا خیال ذہن میں پالا تو بہت بڑی شکست اور ناکامی ہوگی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہاکہ شہباز گل نے جو بیان دیا پی ٹی آئی کااصل بیانیہ وہی ہے، باقاعدہ ایک بیانیہ تیارکیاگیااور پارٹی کے اجلاس میں اس کی منظور ی دی گئی ۔ انہو ںنے کہاکہ ہم توقع کررہے تھے کہ عمران خان شہبازگل کے بیان کے مذمت کریں گے اور اس پر معافی مانگیں گے مگر انہوں نے شہبازگل کے بیانے کی تائید کی ۔ وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ شہبازگل کوبالکل قانون کے مطابق رکھاگیا ہے، عمران خان سے کوئی پوچھے آپ نے پونے چارسال میں کس کو صفائی کا موقع دیاآپ نے لوگوں کو گرفتارکرکے ڈیڑھ سال جیل میں رکھا، مجھے گرفتارکیا گیا کیامجھے صفائی کا موقع دیا گیاتھا؟ ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست نے قانونی رائے لینے کے بعدکارروائی کی ہے،شہبازگل کے خلاف مقدمہ درج ہواہے،انہیں ایک گاڑی سے دوسری گاڑی میں بٹھایاگیا،ویڈیووائرل ہے،کہاں ڈرائیورپر تشددکیا گیا،عمران خان کو اپناکردار اور گفتگویاد نہیں رہتی،میرے خلاف نیوزکانفرنس کی تیاری کرواتے تھے۔انہوں نے کہاکہ ادارے کہتے ہیں ہم نیوٹرل ہیں،یہ کہتے ہیں نیوٹرل کیوں ہیں؟۔انہوں نے کہاکہ بیان نشرہوا،سوشل میڈیا پر چلا،پھرکارروائی ہوئی،شہبازگل کو قانونی حق دیا گیا ہے، بیان ثابت ہوگا تو چینل کے خلاف کارروائی ہوگی،یہ طے ہوا تھا مداخلت نہیں کرنی ،فری ٹائم دیناہے۔ انہوں نے کہاکہ فوجی قیادت کی حکم عدولی کی ترغیب دینا یاک بالکل الگ باتا ہے، فوج کمان کے خلاف بیان پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ایک سوال پر وزیرداخلہ نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شہدا کے خلاف ٹرینڈ پی ٹی آئی کی طرف سے چلایاگیا تھا، ٹرولنگ کرنے والوں کا سب کو پتہ ہے کہ وہ کون لوگ ہیں 6لوگوں کی شناخت ہوگئی ہے،78لوگوں کا پراسس ہورہاہے۔وزیرداخلہ نے کہاکہ عمران خان قوم کو تباہ اورنوجوانوں کو گمراہ کررہاہے،آپ خودنفرت پیدا کررہے ہیں،تفریق پیداکررہے ہیں،لوگوں کو کہتے ہیں انہیں گالیاں دو ۔یہ کہتے ہیں دشمنوں ،قاتلوں کے ساتھ بیٹھ سکتا ہوں،مخالف سیاستدانوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا۔انہوں نے کہاکہ توشہ خانہ کیس میں اب عمران خان بچ نہیں سکیں گے،مس ڈکلیریشن میں نااہل ہوں گے۔راناثنااللہ نے کہاکہ تحریک انصاف ملک بند کرنے کی صلاحت نہیں رکھتی ،اگر ایسا خیال ذہن میں پالا تو بہت بڑی شکست اور ناکامی ہوگی،عمران خان اب صر ف جلسہ کر سکتے ہیں اس سے زیاد کچھ نہیں ۔