بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ برطانیہ پہنچ گئے

لندن:(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ رائل ملٹری اکیڈمی میں بطور مہمان خصوصی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کریں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف دورے میں برطانوی فوجی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔