اسلام آباد(ممتاز نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزراء زیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئی ہیں۔ 5 درجن سے زیادہ وزراء صرف پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔عوام کی عدالت ہر صبح سوشل میڈیا پر لگتی ہے۔ 140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں فون ہے۔ حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں،اب کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا۔حکمران زمینی حقائق سمجھنے سے عاری ہیں۔عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں۔ یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے۔45 دن بہت اہم ہیں۔غربت کے ہاتھوں لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں ۔KPKکے بعد بھتہ خوروں کی کالیں اسلام آباد،راولپنڈی پہنچ گئی ہیں۔ 12 اگست 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور13 اگست کی رات جلسہ کروں گا۔
وزراء زیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئی،غربت کے ہاتھوں لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں ، شیخ رشید








