اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں امن وامان کی خراب صورت حال کے پیش نظر 16رکنی جرگہ تشکیل دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے پارلیمانی پارٹیوں کےرہنما ئوں پر مشتمل جرگے کی منظوری دی۔ جرگہ سوات، میران شاہ اور میرعلی کے فریقین سے بات چیت کرے گا۔جرگے میں کے پی کی تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی شامل ہے ۔جرگہ کا پہلااجلاس کل بنوں میں ہوگا۔
وزیردفا ع خواجہ آصف نے اس حوالے سے تما م پارلیمانی رہنماؤں کو خط لکھ دیا ہے۔وفاقی حکومت نے جرگے کی تشکیل میں اپنی اتحادی جماعت کے جے یو آئی ف سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا اسمبلی اکرم درانی سے مشاور ت کی تاہم اس ضمن میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں امن وامان کی ابتر صورتحال، وفاقی حکومت نے 16رکنی جرگہ تشکیل دیدیا ،پہلااجلاس کل طلب








