بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دادو میں اوآرایس نہ ملنے پرگیسٹروکاشکار17بچوں کی اموات،سوشل میڈیاصارفین سندھ حکومت پر برس پڑے

کراچی(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کے حلقے دادو میںاوآرایس اور بنیادی ادویات کی عدم دسیتابی پر گیسٹروکا شکار17بچوں کی اموات واقع ہونے پر سوشل میڈیا پر سندھ حکومت خصوصاً وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے اس حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بچوں کی اموات کوصوبائی حکومت کی طرف سے بے حسی کی بدترین مثال قرار دیا۔ان کا کہناہے کہ دوسرے صوبوں کی حکومتوں پر تنقیدکرنے والی پیپلزپارٹی کو اپنی صوبائی حکومت کاکارکردگی کا بھی جائزہ لیناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ محض اوآرایس کی عدم دستیابی سے 17بچوں کی اموات ایک بڑاانسانی المیہ ہے۔واضح رہےکہ میڈیارپورٹس میں کہاگیا ہےکہ دادومیں اوآرایس اور بنیادی ادویات کی عدم دسیتابی سے گیسٹرو، جسم میں پانی کی کمی کا شکار 17بچوں کی اموات ہوچکی ہیں جبکہ اس سے پہلے بھی بنیادی ادویا ت کی عدم دستیابی ہزاروں اموات ہوچکی جن میں زیادہ تربچے شامل ہیں۔