اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی کی سینیٹر انجینئر رخسانہ زبیری نے وزیراعظم شہبازشریف کوخط لکھ کر سعودی عر ب میں مسجدنبوی کے بے حرمتی کےمقدمے میں گرفتار پاکستانیوں کی سزا ئیں معاف کرانے کے لئے کرداراداکرنے کی درخواست کردی۔خط میں انہوں نےوزیراعظم شہبازشریف کی ان کے دورہ سعودی عرب کے دوران مسجدنبوی میں نعرے بازی کرنے والے پاکستانیوں سے متعلق سعودی حکومت کے فیصلے کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہاکہ ان پاکستانیوں کو سنائی گئی سزائیں بڑانقصان ہے،اس سے درحقیقت ان افراد کے خاندان متاثر ہو رہے ہیں۔ سینیٹر انجینئر رخسانہ زبیری نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ وہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعودسے ان پاکستانیوں کے لئے عام معافی کی درخواست کریں۔
مسجدنبوی بےحرمتی معاملہ، سینیٹررخسانہ زبیری نے پاکستانیوں کی سزائیں معاف کرانے کیلئے وزیراعظم کوخط لکھ دیا








