بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 21افسران کی گریڈ 21،24افسران کی گریڈ20 میں ترقی

اسلام آباد(ممتازرپورٹ)سنٹرل سلیکشن بورڈ نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 21افسران کی گریڈ20سے 21جبکہ 24افسران کی گریڈ19سےگریڈ20 میں ترقی کی منظوری دے دی۔ وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 20 اورگریڈ21 میں ترقی کے عمل کا جاری ہے اور جمعرات کو سنٹرل سلیکشن بورڈ کے سہ روزہ اجلاس کے دوسرے روزبھی ترقی کے متعدد کیسز کی منظوری دی گئی ۔اجلاس کی صدارت چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن زاہد سعید نے کی۔اجلاس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 21 افسران کو گریڈ 21 میں جبکہ 24 افسروں کی گریڈ 20 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی ۔گریڈ 20سے 21میں ترقی پانے والے افسران میں وسیم افضل چوہدری، نوید احمد، نواز نسیم، سعدیہ ثروت، سلمان مفتی، وسیم شمشاد، علی بہادر قاضی ،سارہ اسلم، نجم احمد شیخ، خالد سلیم، وجیہہ اللہ کنڈی، اکرم علی خواجہ، عبدالوھاب سومرو ،شہاب علی شاہ، ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، کامران رحمان، ڈاکٹر عائشہ سعید، اکرام اللہ،انجینئر سرفراز درانی، نذر محمد بزدار ،علی حسین ملک شامل ہیں۔اسی طرح اجلاس میں سید ابرار حسین، وقاص عالم، عزیز احمد جمالی، مریم خان، مطیع اللہ، صدف انیس شیخ، شوکت علی، نادر چھٹہ، قیصر سلیم، محمد عثمان، صلوت سلیم، فیاض جتوئی، محمد ضیا الحق، سہیل اشرف، محمد ایاز، فیصل احمد، نواز سہو ،محمود اسلم، شہباز طاہر ندیم، مسرت جبین، ظہیر حسن، فیاض حسین عباسی، نور احمد، اور اسد ضامن کو گریڈ 20 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی ۔