اسلام آباد(نیوزڈیسک) پی ٹی آئی ویمن ونگ کی صدر کنول شوزب اور علی نواز اعوان کی ایف ایٹ کچہری آمد،پی ٹی آئی کے دونوں رہنمائوں نے شہباز گل کے ڈرائیورکی اہلیہ کی رہائی کے لئے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش ہوئے۔ اس مو قع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہناتھا کہ رات گئے گھر پر ریڈ کرنا اور شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو اپنے شیر خوار بچے سے الگ کرکے اٹھا کر لے جانے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے حکومت کو یہ واضح پیغام دیا کہ ان ہتھکنڈوں کے خلاف خواتین سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کی اہلیہ کی والدہ بھی موجود تھیں اور اپنی بچی کو اٹھا کر لے جانے پر انتہاہی غمزدہ بھی تھیں۔ اس موقع کنول شوزب اپنی ویمن ونگ کی ٹیم کے ہمراہ حاضر ہوئیں ۔ اسلام آباد ویمن ونگ کی صدر منیرہ جاوید بھی موجود تھیں۔
شہباز گل کے ڈرائیورکی اہلیہ کی رہائی کیلئےکنول شوزب اور علی نواز کی کچہری آمد








