اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورسابق وفاقی وزیرداخلہ فوادچوہدری نے عمران خان کی امریکی سفیرسے ٹیلی فون پرگفتگوکی خبروں کی سختی سے تردیدکرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے میڈیا اسٹریٹجک سیل کے تنخواہ دار صحافی اب دور کی کوڑی لائے ہیں کہ عمران خان نے امریکی سفیر سے فون پر گفتگو کی ہے،
جمعہ کواپنے ٹوئٹرپیغام میں فواد چوہدری کاکہناتھاکہ چونکہ پیپلز پارٹی اور نون کا ماڈل کرپشن پر بنیاد رکھتا ہے لہذا وہ ایسے سستے صحافیوں کے اپنے سے زیادہ سستے آئیڈیاز بیچ کر بیانیہ بنوانا چاہتے ہیں جو نہیں بکتا،انہوں نے مریم نواز کی طرف سے راناثناء اللہ کواحکامات جاری کرنے کے حوالےسے کہاکہ آپ براہ راست وزراء کو احکامات جاری کرتی ہیں کیا ہم بادشاہت کے نظام میں ہیں؟ آپ کے وزیر اور مجسٹریٹ دونوں کو جیل میں ڈالنا چاہئیے دونوں میں مقابلہ ہے کون زیادہ بے شرم اور بے حیا ہے
حکومت کے میڈیا اسٹریٹجک سیل کے تنخواہ دار صحافی اب دور کی کوڑی لائے ہیں کہ عمران خان نے امریکی سفیر سے فون پر گفتگو کی ہے، چونکہ پیپلز پارٹی اور نون کا ماڈل کرپشن پر بنیاد رکھتا ہے لہذا وہ ایسے سستے صحافیوں کے اپنے سے زیادہ سستے آئیڈیاز بیچ کر بیانیہ بنوانا چاہتے ہیں جو نہیں بکتا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 11, 2022
آپ براہ راست وزراء کو احکامات جاری کرتی ہیں کیا ہم بادشاہت کے نظام میں ہیں؟ آپ کے وزیر اور مجسٹریٹ دونوں کو جیل میں ڈالنا چاہئیے دونوں میں مقابلہ ہے کون زیادہ بے شرم اور بے حیا ہے https://t.co/goAiwcuhYW
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 11, 2022









