سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ نے ملکی سلامتی کے حوالے سے بات کی ہے۔
سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہیں۔تنقید اورتضحیک دو مختلف چیزیں ہیں۔عدلیہ اوراداروں کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے۔پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ غربت اور مہنگائی ہے۔ملک سیاسی تصادم کیطرف بڑھ رہا ہےانتقام کی سیاست اپنے انجام کو پہنچےگی جس سے سب لپیٹ میں آئیں گے،اس سے بچیں.
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 12, 2022
شیخ رشید نے کہا کہ تنقید اورتضحیک دو مختلف چیزیں ہیں لیکن سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہیں جبکہ عدلیہ اوراداروں کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے، انتقام کی سیاست بہت جلد اپنے انجام کو پہنچے گی جس کی سب لپیٹ میں سب آئیں گے اور ہمیں اس سے بچنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ غربت اور مہنگائی ہے، عوام 100 روپے کلو آٹا، دوائیاں نایاب اور بجلی کا بل دے نہیں سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بنک کے فارن ریزرو 7 ارب پر چلے گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں میں 4 ارب ڈالر کم ہوگئے ہیں جو تشویش ناک ہے۔
وزراء زیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئی ہیں۔ 5 درجن سے زیادہ وزراء صرف پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔عوام کی عدالت ہر صبح سوشل میڈیا پر لگتی ہے۔ 140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں فون ہے۔ حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں،اب کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا۔حکمران زمینی حقائق سمجھنے سے عاری ہیں۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 11, 2022
شیخ رشید نے کہا کہ حکمرانوں نے اخراجات کم کرنے کی بجائے 62 وزراء لگائے جن میں 17 بے محکمہ ہیں۔
اس سے قبل اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزراء زیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئی ہیں، 5 درجن سے زیادہ وزراء صرف پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔









