فوجی فرٹیلائزرز اب پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ کا حصہ بن گئی ہے۔عارف حبیب کنسورشیم(arif habib consuriem) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ نے فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کو اپنے شئیر ہولڈرز میں شامل کرلیا ہے۔
جس کے بعد اب پی آئی اے ایکوٹی لمیٹڈ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی 100 فیصد ملکیت رکھےگی ۔پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ کی شئیر ہولڈنگ اب عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لیمٹڈ، لیک سٹی ہولڈنگز، اے کے ڈی گروپ ، دی سٹی اسکول گروپ اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹد پر مشتمل ہے۔
پی آئی اے ایکوٹی لمیٹڈ ، پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کے حصول اور مستقبل میں اس کی نگرانی کے لیے مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرےگا ، جہاں مختلف ادارہ جاتی سرمایہ کار ایک متحدہ ڈھانچے کے تحت اکٹھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:ملک میں پیٹرول 28 اور ڈیزل کا 34 دن کا ذخیرہ موجود: آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل
اعلامیے میں کہا گیا کہ کنسورشیم کا اس سودے کو کامیابی سے مکمل کرنےکے لیے پرائیوٹائزیشن کمیشن کے ساتھ قریبی تعاون جاری ہے۔









