بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دلہن کو اُلٹے ہاتھ سے کھاتا دیکھ کر دلہے نے شادی سے انکار کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ کچھ دنوں میں بھارت میں بغیر کسی سنجیدہ وجہ کے مختلف بہانے بناکر دلہن اور دلہا کی جانب سے گھر والوں کی مرضی سے ہونے والی شادی کے انکار کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

کہیں دلہن نے اپنے ہونے والے شوہر کے سر پر بال نہ دیکھ کر شادی سے انکار کیا تو کہیں دلہے والوں کو مناسب جہیز نہ ملنے پر شادی ٹوٹ گئی تاہم اس بار کچھ منفرد ہی ہوا جس میں شادی ٹوٹتے ٹوٹتے بچ گئی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک میں شادی کی تقریب جاری تھی، دلہن اور دلہا والے نہایت خوشگوار موڈ میں شادی کی رسومات ادا کررہے تھے کہ اچانک کھانا کھلا اور شادی میں بدنظمی ہوگئی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

دراصل دلہا اور دلہن کو ایک ساتھ کھانا دیا گیا اور جب دلہن نے کھانا کھانا شروع کیا تو وہ اُلٹے یعنی بائیں ہاتھ سے کھانا کھارہی تھی جو دلہے کو ناگوار گزرا اور اس نے دلہن کے رویے کو غیر مناسب کہہ کر فوراً ہی شادی سے انکار کردیا جس میں اس کے گھر والوں نے بھی حمایت کی اور بارات واپس لے جانے کا فیصلہ کرلیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

تاہم دلہن کے والد نے سنگین صورتحال کے سبب پولیس کو بلایا جس کے بعد دلہا کے والدین بات چیت پر رضامند ہوئے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

پولیس کے مطابق لڑکی والوں نے معاملے کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دراصل لڑکی کو سیدھے ہاتھ سے کھاتے ہوئے کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ اس کے ہاتھ پر لگی چوٹ ہے۔

تاہم دلہن کے گھر والوں کے اصرار پر دلہا اور اس کے گھر والے شادی کرنے پر رضامند ہوگئے۔