بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میں آپ کو انگلی نہیں لگائونگا ،کافی پلائونگا آپ آئیں تو سہی ، ہاشم ڈوگر کا عطاءتارڑ کو جواب

لاہور(ممتاز نیوز)وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر)ہاشم ڈوگر نے ن لیگی رہنما وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑسے کہا ہے کہ پریشان نہ ہوں میں بالکل آپ کو انگلی نہیں لگانا چاہتا۔آپ گھبرائیں نہیں ۔ جمعہ کواپنے ٹوئٹ میں ہاشم ڈوگر نےگزشتہ روز عطاتارڑ کی طرف سے اپنی پریس کانفرنس میں دیئے گئے ان ریمارکس کے”ہاشم ڈوگر مجھے ہاتھ تو لگا کردیکھائے” پر اپنے ردعمل میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ اگر عطاتارڑاچھے اور قانون پسند شہریوں کی طرح قانون کا سامنا کریںگے تو میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ ہم عمران خان کےاصولوں پر چلنے والے ہیں آپ کی طرح انتقام پر یقین نہیں رکھتے بلکہ آپ آئیں تو سہی ہم آپ کو کافی بھی پلائیں گےآپ کو فضول قسم کی پریس کانفرنس کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔