لندن: صدر مملکت آصف علی زرداری نے فرانس کا دورہ منسوخ کر دیا، جبکہ وہ برطانیہ کا دورہ مکمل کر کے 8 ستمبر کو پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری منگل کے روز لندن کے لوٹن ایئرپورٹ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے، صدر مملکت کا جیٹ طیارہ آج تکنیکی معاونت کیلئے پیرس گیا تھا، طیارہ لوٹن ایئرپورٹ سے صبح 10 بج کر 20 منٹ پر پیرس روانہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت کا طیارہ آج ہی واپس لوٹن پہنچ جائے گا، جس کے بعد صدر آصف علی زرداری منگل کو اسی ایئرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں:جرمنی میں انتخابات: دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی، اقتدار کے قریب پہنچ گئی
ذرائع نے بتایا کہ صدر زرداری کو فرانس میں 2 روز قیام کرنا تھا تاہم ان کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے، صدر مملکت کی جلد پاکستان واپسی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔









