بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینڈہرسٹ کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں پاکستان کے 2 کیڈٹس بھی شامل

لندن(ممتاز نیوز)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آج رائل ملٹری اکیڈمی کی سینڈہرسٹ کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رائل ملٹری اکیڈمی سے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا امید ہے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مزید بلندیوں پرجائیں گے۔

آرمی چیف نے کہا آج کی پاسنگ آؤٹ پریڈمیں پاکستان کے 2 کیڈٹس(محمد عبداللہ بابر ملک۔ مجتبیٰ احمد ملک) بھی شامل ہیں، پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شامل نوجوانوں پر اتنا ہی فخر ہے جتنا 2 پاکستانی کیڈٹس پر ہے، اس کے علاوہ 41 غیرملکی کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربرطانیہ کےدرمیان تعلقات دوطرفہ باہمی دوستی،احترام پرمبنی ہیں ، دور حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امید ہے پاکستان اور برطانیہ کے روابط مزید بلندیوں پر جائیں گے،خیال رہے جنرل قمرجاوید باجوہ پاکستان کے پہلے فوجی سربراہ ہیں جنہوں نے رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی۔