بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جماعت اسلامی کے زیر اہتمام گھریلو بجلی کے بلوں میں لگائے گئے ظالمانہ ٹیکس کے خلاف ترنول میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم اور ضلعی امیر نصراللہ رندھاوا نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی۔مظاہرین نے نماز جمعہ کے بعد جی ٹی روڈ پر دھرنا دے کر سڑک کو بلاک کر دیا۔
اس موقع پرمیاں محمد اسلم نے کہاکہ بجلی کے بلوں میں لگائے جانے والے ظالمانہ ٹیکسز عوام سے غنڈہ ٹیکس وصول کرنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہاکہ آٹھ سے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی کے ساتھ لوگوں پر طرح طرح کے ٹیکس لگانا ریاستی دہشت گردی ہے۔ حکمران کا دعویٰ تھا کہ ملک سے غربت کو ختم کریں گے مگر وہ غریبوں کو ختم کرنے کے مشن پر عمل پیرا ہیں۔