اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی و انتظامی امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس موقع پر کل کے جلسے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگئی۔ فواد چودھری اور شفقت محمود بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
عمران خان نے پنجاب حکومت کے کاروباری مراکز کےلئے اوقات کار کی پابندی ختم کرنے کے اقدام کو سراہا۔انہوں نے پنجاب کے عوام کیلئے احساس راشن رعایت پروگرام کے اجراء کے اقدام کی بھی تعریف کی ۔
عمران خان نے محرم الحرام خصوصا یوم عاشور پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا۔
وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات خصوصا احساس راشن رعایت پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔
وزیر اعلیٰ نے عمران خان کو صوبے میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے آگاہ کیا۔
عمران خان سے پرویزالٰہی اورمونس الٰہی کی ملاقات ، لاہور جلسے سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال








