اسلام آباد(نیوزڈیسک) تھانہ شالیمار پولیس ٹیم کی بڑی کارروائی، قلیل وقت میں خطرناک گینگ کے تمام ملزمان گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم مبلغ31لاکھ روپے برآمد کرلئے، بنک سے رقم لے کر نکلنے والوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والا چار رکنی دانی ڈکیت گینگ کوگرفتار کیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان نے تین اگست کو الیاس نامی شخص جوکہ بنک سے 31 لاکھ 80 ہزار روپے کیش لے کر نکلاتھا اسے ایف ٹین میں اسلحہ کے زور پر لوٹ لیاتھا۔مدعی مقدمہ محنت مزدوری کرتا ہے اور حال ہی میں اپنی دو بچیوں کی جہیز اور ایک بیٹے کی آنکھ کا آپریشن کیلئے اپنی واحد پراپرٹی آبائی گھر بیچ کر بینک میں رقم رکھوائی تھی۔ ایس پی صدر زون کامران عامر خان کی ہدایت پر ایس ڈی پی او رمنا ارشاد احمد ابڑو کی نگرانی میں ایس ایچ او شالیمار سلیمان شاہ معہ ٹیم نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس کے ذ ریعے ملوث تمام ملزمان کو انتہائی قلیل وقت میں کو ٹریس کرکے لوٹی گئی تمام رقم مبلغ 31 لاکھ روپے برآمد کرلی ۔ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ و موٹر بھی سائیکل برآمدکرلیاگیا۔ ملزمان میں محمد عطاء،عدنان،عادل اور عامر شامل ہیں ۔ملزمان نے دوران انٹروگیشن متعدد دیگر وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے جن کو شناخت پریڈ کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیاگیا۔ملزمان سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔ملزمان سے مدعی کی لوٹی ہوئی تمام رقم برآمد ہونے مدعی مقدمہ انتہا ئی خوش ہے اور اس نےاسلام آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ایس پی صدر زون کامران عامر خان نے پولیس ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد دی۔
اسلام آباد،بنک سے رقم لیکر نکلنے والوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والا4 رکنی خطرناک دانی ڈکیت گینگ گرفتار








