بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ضمنی الیکشن: 3حلقوں میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے این اے 22 مردان اور این اے 24 چارسدہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کر وا دیے گئے۔
این اے 118 ننکانہ پر بھی عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیے گئے ہیں جبکہ این اے 108 فیصل آباد کے ضمنی الیکشن کیلئے عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کرلیے گئے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی علی زیدی کا کہنا ہے کہ کل کراچی کے تین حلقوں پر عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے۔
25 ستمبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں عمران خان کی جانب سے تمام 9 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پولنگ 25ستمبر کوہوگی۔
شیڈول کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 10سے 13اگست تک جمع کرواسکتے ہیں، جن کی جانچ پڑتال 17اگست تک ہوگی اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 29اگست کو جاری کردیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان ،این اے 24 چارسدہ ،این اے 31 پشاور ، این اے 45کرم ،این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب کراچی کے 3 حلقوں این اے 237،239 ،246 میں ضمنی الیکشن 25 ستمبر ہوں گے۔