گوجرانولہ(نیوزڈیسک) گوجرانولہ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کیخلاف پاک فوج مخالف بیان دینے پر اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی۔تھانہ صدرگوجرانوالہ میں رضوان مصطفیٰ سیان نامی شہری کی طرف سے دی گئی درخواست میں کہاگیا ہے کہ وہ اپناٹویٹر اکاؤنٹ دیکھ رہاتھا جس میں مریم نواز کے کچھ ویڈیوکلپس نظر سے گزرے جن میں وہ افواج پاکستان کے خلاف بیہودہ الزامات لگارہی ہیں اور دھمکیاں بھی دے رہی ہیں۔درخواست گزار کے مطابق جس اس نے اپنی افواج پر بیہودہ الزامات سنے تو اسے انتہائی دکھ اور ذہنی کوفت ہوئی۔انہوں نے ممبئی حملوں سے متعلق مریم نوازکے ایک ٹویٹ کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہااس میں ادارے پر سنگین الزامات اوردھمکیاں شامل ہیں جوکہ ہمارے آئین اور قانون کی سراسرخلاف ورزی ہے لہذا مریم نواز کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
مریم نواز کیخلاف گوجرانولہ میں پاک فوج کیخلاف بیان دینے پر اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی۔۔!!! pic.twitter.com/8jWFo0f3w6
— Mughees Ali (@mugheesali81) August 11, 2022









