لاہور(ممتاز نیوز)تحریک انصاف کےسیکرٹری اطلاعات فرح خبیب نےٹوئٹر پر ویڈیو شیئرکر تے ہوئےکہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف ، احسن اقبال سمیت بہت سے رہنمائوں اوروفاقی وزراء سوشل میڈیا پر یہ جھوٹی مہم چلارہے ہیںکہ پی ٹی آئی لاہور میں بجلی کےکھمبوں سے قومی پرچم اتار کر پی ٹی آئی کے پرچم لگارہی ہے۔
ہفتہ کو اپنے ٹوئٹ میں کی جھوٹی مہم کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ن لیگ کے پاس سوائے جھوٹے الزمات کےعلاوہ اورکچھ نہیں جوویڈیون لیگی سوشل میڈیاپرشیئرکررہے ہیں
وہ نامکمل ہے پی ٹی آئی کی طرف سے بجلی کے کھمبوں پرقومی پرچم کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کاپرچم بھی لگایاجارہاہے اور وہ اس ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہے
#جشن_آزادی_کپتان_کے_سنگ pic.twitter.com/gHFlW2ETLs
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) August 13, 2022









