فیصل آباد (شوبز ڈیسک)عظیم گائیک،فن قوالی کو پوری دنیا میں متعارف کرانے والے قوال استاد نصرت فتح علی خان کی 25 ویں برسی 16اگست کو منائی جائے گی۔نصرت فتح علی خان13اکتوبر 1948ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے آپ کے والد استاد فتح علی خان اور چچا استاد مبارک علی خان اپنے دور کے مشہور قوال تھے۔نصرت فتح علی خان نے بھی بطور قوال دم مست قلندر مست مست سے ملک گیر شہرت حاصل کیانہوں نے قوالی کی صنف میں مغربی انداز متعارف کروایا جسے دنیا بھر میں بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی ۔ استاد نصرت فتح علی خان نے بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ٹائم میگزین نے 2006ء میں ایشین ہیروز کی فہرست میں ان کا نام بھی شامل کیا، بطور قوال اپنے کیریئر کے آغاز میں اس فنکار کو کئی بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔نصرت فتح علی خان کی قوالیوں کے پچیس البم ریلیز ہوئے جن کی شہرت نے انہیں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ دلوائی۔ان کی فنی خدمات کے صلہ میں انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نواز اگیا۔ وہ بیک وقت موسیقار اور گلوکار بھی تھے،1995ء میں انہیں یونیسکو میوزک ایوارڈ دیا گیا جبکہ 1997ء میں انہیں گرامی ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا۔وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور اڑتالیس سال کی عمر میں 16اگست 1997ئء کودنیا سے کوچ کر گئے۔
استاد نصرت فتح علی خان کی 25 ویں برسی16اگست کومنائی جائے گی








