سجاول(ممتا ز نیوز) سجاول سندھ بلدیاتی عملےکی لاپرواہی اور نااہلی کیخلاف شہریوں نے تنگ آکر انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں مون سون بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بعد سندھ حکومت سمیت بلدیات عملے کی مجرمانہ غفلت اور خاموشی کے بعد سندھ کے علاقے سجاول میں علاقہ مکینوں نے کئی دنوں سے کھڑے پانی میں فصل لگانا شروع کیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور بلدیاتی عملہ گزشتہ کئی دنوں سے غائب ہے۔ انہوں نے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے بارش کے پانی میں کاشت شروع کردی۔
سجاول میں ڈاکٹرز کے محلے کے باسیوں کا سندھ حکومت اور بلدیاتی عملے کی نا اہلی کے خلاف انوکھا احتجاج
کئی ہفتوں سے کھڑے بارش کے پانی میں کاشت شروع کردی pic.twitter.com/Ou1AjQWeup— M Azhar Siddique (@AzharSiddique) August 14, 2022









