بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انٹربینک میں امریکی ڈالر 213 روپے کا ہو گیا

کراچی(کامرس ڈیسک)امریکی ڈالر لمبی اڑان بھرنے کے بعد مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ استحکام کی طرف گامزن ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 روپے 49 پیسے سستا ہونے کے بعد 213 روپے کا ہو گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان پایا جاتا ہے۔

صبح سویرے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 43 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 524 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 381 ہو گیا ہے۔