کراچی (نیوزڈیسک)ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار300 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 34 ہزار 200 روپے ہو گئی۔
جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار686 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار55 روپے ہو گئی ہے۔
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، ایک روز میں ہزاروں روپے سستا








