لاہور (نیوزڈیسک)25 مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوںپر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف گھیراتنگ، خاتون پر پستول تان کر دھمکانے والا سب انسپکٹر برطرف کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 25 مئی کو خاتون پر پستول تاننے والے سب انسپکٹر کو برطرف کر دیا۔صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ سب انسپکٹر عابد جٹ جس نے 25 مئی کو نہتی اور پُرامن خاتون پر پستول تانا تھا اُسے آج محکمانہ کاروائی کر کے مجاز اتھارٹی نے سروس سے ڈسمس کر دیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ پنجاب پولیس ایک پروفیشنل ادارہ ہے اور کالی بھیڑوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سب انسپکٹر عابد جٹ جس نے 25 مئ کو ایک نہتی اور پرامن خاتون پہ پستول تانا کو آج محکمانہ کاروائ کر کے مجاز اتھارٹی نے سروس سے ڈسمس کر دیا ہے۔ پنجاب پولیس ایک پروفیشنل ادارہ ہے اور کالی بھیڑوں کو برداشت نہئیں کیا جاے گا pic.twitter.com/eY0zdkLvJ9
— Hashim Dogar (@ColhashimDogar) August 15, 2022









