اسلام آباد(نیوزڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف کے پانچ ماہ کے اقتدار کے دوران چینی کی قیمت میں مستحکم رہی۔ عوامی کے ریلیف کے لئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے وزیراعظم نے چینی کی قیمت 78 روپے فی کلو کر دی تھی شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد چینی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو کمی ہوئی۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں چینی 120 روپے کلو تک فروخت ہورہی تھی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت سنبھالتے ہی 78 روپے فی کلو قیمت پر چینی کی عوام کو فراہمی یقینی بنا ئی ۔شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے فوری بعد چینی، آٹے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی تھی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے ڈالر کی قیمت میں کمی کے پیش نظر فائدہ عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی ۔
وزیراعظم شہباز شریف کے 5 ماہ کے اقتدار کے دوران چینی کی قیمت میں مستحکم رہی








