اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول کے معاہدے کیلئے تمام رکاوٹیں دور ہوگئیں ۔وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے اظہار آمادگی خط آئی ایم ایف کو بجھوادیا ۔آئی ایم ایف پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ ڈیٹاکا جائزہ لے گا۔ لیٹر جائزے کے بعد آئی ایم ایف معاہدے کا حتمی مسودہ بجھوائے گا ۔ قائم مقام گورنرسٹیٹ بنک اور وزیرخزانہ حتمی مسودے پر دستخط کریں گے ۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس29اگست کو ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدے کیلئے تمام رکاوٹیں دور ہوگئیں








