بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈرامے بازی اور شو بازی کا تمغہ شریف خاندان کو بھی ملنا چاہیے، قاسم سوری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنماقاسم سوری نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر نواز شریف کا اظہار ناراضگی اور مریم کے بیان کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئےاپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ لگتا ہو گا کہ نواز شریف نے غصے میں واٹس ایپ بھی بلاک کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پھر شدید غصے میں میاں صاحب نے پیٹرول کی قیمت بڑھانے پر شہباز شریف کو واٹس ایپ پر بلاک کر دیا۔ایک تمغہ برائے ڈرامے بازی اور شو بازی اس خاندان کو بھی ملنا چاہیے۔

انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان کے خلاف جھوٹا بیان دلوانے کے لیے شہباز گل کو بدترین ریاستی تشدد اور فسطائیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ظلم و تشدد کی نئی تاریخ رقم کی جا رہی ہے، فسطائی حکومت یاد رکھے کہ وقت تو بلآخر گزر ہی جاتا ہے لیکن تاریخ کسی کو معاف نہیں کرتی ہے۔