اسلام آباد(ممتاز نیوز )ایڈیشنل سیشن جج اسلام آبادزیباچوہدری نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد ہونے کے جوڈیشل مجسٹریٹ کےفیصلہ کے خلاف نظرثانی درخواست پر سماعت کل صبح ساڑھے سات بجے تک ملتوی کرکے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے،
شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت بھی کل ہو گی،اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے پولیس کی مزید ریمانڈ کی استدعا پرفیصلہ کےلیے درخواست ایڈیشنل سیشن جج کوبھجوا دی ،چیف جسٹس کے مطابق ریمانڈ میں اضافہ ہائی کورٹ کے دائرہ اختیارمیں نہیں۔ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف ہائی کورٹ اورسیشن کورٹ میں کیسز کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ بار کے صدر شعیب شاہین فیصل چوہدری سمیت وکلاء کی بڑی تعداد عدالتوں میں موجود رہی۔
شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کامعاملہ، سماعت کل تک ملتوی








