اسلام آباد(ممتا ز نیوز)ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن پرتگال اورتحریک آزادی کشمیر پرتگال کے زیر اہتمام بھارتی سفارت خانہ لزبن کے سامنے 15اگست یوم سیاہ منایا گیا۔پرجوش احتجاجی مظاہرہ میں دہشت گرد بھارت دہشت گرد ، دہشت گرد مودی دہشت گرد کے فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے۔یوم سیاہ کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ سید قاسم سجاد اور راجہ حسنین کی زیر قیادت ہوا۔ مظاہرےسے پاکستان سے مشعال ملک اور چوہدری پرویز اقبال لوسر نے ٹیکی فونک خطاب کیا۔مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے رکھا اور کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں کیا کشمیری مسلمان انسان نہیں ہیں۔یا ان کے کوئی حقوق نہیں ہے۔ مقررین نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کی آزادی کو ممکن بنائیں۔
ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن پرتگال اورتحریک آزادی کشمیر پرتگال کے زیر اہتمام بھارتی سفارت خانہ لزبن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ








