اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بابراعوان نے کہاکہ مائنس ون کہنے والوں کومنہ کی کھاناپڑی گی،شہباز گل پاکستان تحریک انصاف کا اثاثہ ہیںان کے لیے عمران خان کی قیادت پوری تحریک انصاف متحد ہے ،کسی کو خوش فہمی نہیں ہونی چاہئے اس پروپیگنڈے سے تحریک انصاف کا نقصان ہوگا،امپورٹڈ حکومت پٹرولیم پرائسز بڑھاتی جارہی ہے ،اسلام آبادمیں شہزاد وسیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعوان کاکہناتھاکہ فاشسٹ کی تاریخ کابے رحمانہ اقدام شہبازگل کوگرفتارکرناہے،امپورٹڈ حکومت نے کرپشن ،منی لانڈرنگ کی لوٹ سیل کی حد کردی ،شہباز گل نے تحریک انصاف کیلئے باہر کی نوکری چھوڑی جبکہ حمزہ شہباز ملک سے باہر فرار ہوگیا
مائنس ون کہنے والوں کومنہ کی کھاناپڑی گی،بابراعوان








