خانیوال (ثاقب کٹھڑ )کامن ویلتھ گیمز اور ورلڈ اسلامک گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کرنے والے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ارشد نعیم کو ملک کے ممتاز صنعتکار اور سیاستدان میاں جاوید آرائیں نے قیمتی گھڑی کا تحفہ دیا ۔ جمعہ کو میاں جاوید آرائیں معروف کھلاڑی ارشد ندیم کو مبارکباد دینے ان کےگھر چک نمبر 101 میاں چنوں پہنچے اور اپنے اپنے ہاتھ سے گھڑی پہنائی جبکہ انہوں نے کھلاڑی کی فیملی کوبھی تحائف پیش کیے۔
ممتاز صنعتکار جاوید آرائیں کا ارشد نعیم کو ملک کانام روشن کرنے پر قیمتی گھڑی کا تحفہ








