اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے محمد میاں سومرو کی نشست پر الیکشن کمیشن کو ضمنی الیکشن کرانے سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت تک این اے 196 جیک آباد کی نشست پر الیکشن کمیشن ضمنی الیکشن نا کرائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت قانون ، سیکریٹری قومی اسمبلی اور الیکشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
عدالت نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو ستمبر میں کیس دوبارہ مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے محمد میاں سومرو کو 40 دن غیر حاضری پر ڈی نوٹی فائی کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کو محمد میاں سومرو کی نشست پر ضمنی الیکشن کرانے سے روک دیا گیا








