اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وزیرخزانہ ومسلم لیگ ن کے رہنما اسحق ڈار سے برطانوی مصنف سلمان رشدی پر حملے سے متعلق برطانوی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو کو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھاہے ’’منافقوں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت‘‘۔واضح ہے کہ انٹرویومیں عمران خان نے امریکا میں ہونے والے حملے میں شاتم رسول ملعون سلمان رشدی پر چاقو سے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنف کے خلاف مسلمانوں کا غصہ سمجھ میں آتا ہے لیکن حملے کا جواز نہیں بنتا۔
منافقوں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت https://t.co/HNDcNgzItZ
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) August 19, 2022









