بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز گل کی حوالگی کا معاملہ، پنجاب حکومت نے آئی جی جیل کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

لاہور(ما نیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل سے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو شدید دبائو کے باوجود پنجاب پولیس کی بجائےاسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے پرپنجاب حکومت نے آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن 2 ماہ قبل جاری کر دیا آئی جی جیل اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد 20اکتوبر کو ریٹائر ہو جائیں گے معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ آئی جی جیل نے شہباز گل کی پنجاب پولیس کو حوالگی سے معذرت کی تھی محکمہ جیل خانہ جات نے موقف اختیار کیا کہ اگر شہباز گل کواڈیالہ جیل سے راولپنڈی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تو جیل حکام کے خلاف Obstruction in lawful Judicial Proceedingsکے تحت فوجداری مقدمات درج ہونگے اور انہیں گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے ذرائع نے بتایا کہ آئی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ 20اکتوبرکو ریٹائر ہو رہے ہیں لیکن شدید دبائو پر ان کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے سمری 17اگست کومحکمہ ایس اینڈ جی اینڈ ڈی کے سروسز ونگ کو بھجوا دی تھی۔