بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم آئندہ ہفتے قطر کا دورہ کریں گے،نئے توانائی ٹرمینلز کی تعمیر اورمؤخر ادائیگیوں پر بات ہو گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے قطر کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ نے تفصیلات جاری کردیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وفد سمیت قطر کا دورہ کریں گے، دورے میں قطر کے ساتھ پاکستان میں نئے توانائی ٹرمینلز کی تعمیر، مؤخر ادائیگیوں اور سہولیات پر بات ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور قطر کے مابین تجارت میں وسعت، اعلیٰ سطح وفود کے تبادلے، ویزا امور آسان بنانے پر بات ہو گی جبکہ قطر میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر بھی امور زیر بحث آئیں گے۔