بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہین آفریدی ایشیاکپ اورانگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر

لاہور(ممتاز نیوز)شاہین شاہ آفریدی اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہرہوگئے،ڈاکٹروں نے شاہین شاہ آفریدی کو انجری کے باعث 4سے6 ہفتے آرام تجویز دی ہے،شاہین شاہ کوپی سی بی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے آرام تجویز کیا،

شاہین آفریدی کی اکتوبر میں نیوزی لینڈ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کرکٹ میں واپسی کا امکان ہے، گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میںشاہین آفریدی دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے،پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسرکااس موقع پر کہناتھاکہ شاہین آفریدی سے بات کی ہے

اور وہ یہ خبر سن کر اپ سیٹ ہیں،شاہین شاہ بہادر نوجوان ہیں، وہ جلد بھرپور انداز سے کرکٹ میں واپس آئیں گے،شاہین شاہ آفریدی نے روٹرڈیم میں ری ہیب کے دوران بہتری دکھائی ہے