بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان سیاسی مفاد کے لیے شہبازگل پرتشدد کی جھوٹی داستان سنارہے ہیں ،علی ڈار

لندن(ممتاز نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے داماد اورسابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے صاحبزادے علی ڈار نے سابق وزیراعظم عمران خان کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سالہاسال سے یہی عمران خان کہتے رہے کہ الیکشن 2013 میں 35 پنکچر لگائے گئے اور اس پر سیاست کرتےرہے۔

جب جھوٹ پکڑا گیا تو بڑی بے شرمی سی کہہ دیا کہ وہ تو سیاسی بیان تھا،ہفتہ کواپنے ٹوئٹ میں علی ڈارکاکہناتھاکہ آج سیاسی مفاد کے لئے شہباز گِل پر تشدد کی جھوٹی داستان سنا رہے ہیں۔کل پھر بڑے آرام سے کہہ دیں گے یہ تو سیاسی بیان تھا