بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹرین میں ڈانس پارٹی، پاکستان ریلوے نے تیز گام کا کنٹرول نجی شعبے سے واپس لے لیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان ریلوے نے ڈیفالٹر ہونے پر نجی شعبے کو دی گئی ٹرین تیز گام کا کنٹرول واپس لے لیا ہے ۔

نجی ٹی وی  کے مطابق پاکستان ریلوے نے تیز گام کے تمام پرائیویٹ ملازمین کو فارغ کرکے نجی ٹکٹ بکنگ کاونٹر بھی بند کردیا ہے جبکہ اقساط میں ڈیفالٹ پر ٹرین کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ دنوں تیز گام ٹرین میں رقص و سرود کی محفل سجانے پر نوٹس بھیجا تھا جبکہ ٹرین مینیجر رانا اظہر اور ڈائننگ کار مینیجر ارسلان کو گرفتار کرلیا تھا۔واضح رہے کہ ریلوے پولیس نے شرمناک واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا تھا۔