بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ،تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب

اسلام آباد(نیوزڈیسک)) اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو گیا، رانا کوثر علی، شیخ مظہر اور زمان مغل پر مشتمل الیکشن کمیٹی کی سربراہی میں گزشتہ روز الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں متعلقہ امیدواروں میں ،صدر صغیر چوہدری، جنرل سیکرٹری خرم ملک، فنانس سیکرٹری کنول شہزاد گوندل، نائب صدور بلال آفریدی، شہزاد ملک، رانا عثمان، جوائنٹ سیکرٹری آسیہ کوثر، عاصم جیلانی،انفارمیشن سیکرٹری منصور ظفرجبکہ گورننگ باڈی کےلئے راجہ اسرار حسین، زین ہاشمی، مدثر لانگ، مزمل حسین، شہزاد راجپوت، نبیل ستی، شفیق بھٹی، ابرار محمود پینل کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے جبکہ سرپرست کمیٹی کے لئے شیخ ایوب ناصر۔ شکیم انجم ۔ عزیز علوی۔ مظہر شیخ اور شمیم انوار خان جبکہ چیئرمین کے لئے رانا کوثر علی کے کاغزات نامزدگی جمع کروائے گئے ۔
مذکورہ پینل کے مقابلے میں کسی امیدوار نے یا پینل نے الیکشن لڑنے کےلئے کاغذات جمع نہ کروائے جس کی وجہ سے مذکورہ بالا پینل بلامقابلہ کامیاب قرار دیا گیا، اجلاس میں اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی سینئر قیادت سمیت تمام ممبران نے بھرپور انداز میں شرکت کی، خصوصی طور پر شیخ ایوب ناصر، عزیز علوی، صغیر چوہدری، مظہر شیخ، رانا کوثر، شمیم انوار، جاوید بھاگٹ، رشید ملک، نور الامین دانش، خرم ملک، اظہار خان نیازی، یاسر ملک، بلال آفریدی، عاصم جیلانی ، منصور ظفر، شفیق بھٹی، زین ہاشمی، کنول شہزاد گوندل، راجہ اسرار، ابرار محمود، شہزاد راجپوت، نبیل ستی، ایاز خان، مزمل حسین،عامرچوہدری، احمد بھٹی، گلزار خان، رفیع بھٹہ، راجہ علی حمزہ، خلیل جنجوعہ شریک ہوئے۔ الیکشن کمیٹی کی جانب سے انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا گیا،
سابقہ باڈی کے صدر جاوید بھاگٹ ، سیکرٹری رشید ملک ، فنانس سیکرٹری نور الامین دانش سمیت تمام عہدیداروں کی کاوشوں کو سراہا گیا، سابقہ صدر اور سیکرٹری نے اس موقع پر کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور نئی باڈی کےلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔اجلاس میں سینئر رپورٹر زین ہاشمی ۔خرم ہاشمی کی بہن اور بی بی سی کے کارسپانڈنٹ شہزاد ملک کے والد کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی جبکہ جاوید بھاگٹ کے بھائی کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی گئی ۔۔